پاکستان کا امریکی ارکان کانگریس کے خط پر ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کا امریکی ارکان کانگریس کے خط پر ردعمل سامنے آگیا
پاکستان کا امریکی ارکان کانگریس کے خط پر ردعمل سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا امریکی ارکان کانگریس کے خط پر ردعمل سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے کہاکہ امریکی کانگریس کے بھیجے گئے خط میں حقائق درست نہیں،9 مئی واقعات پر امریکی ارکان کانگریس کے خط سے اتفاق نہیں،9 مئی واقعات پر تمام اقدامات آئین و قانون کے مطابق ہو رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کاکہناہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے 9 مئی واقعات پر حقائق کی وضاحت کردی،پاکستان میں تمام شہریوں کے حقوق، املاک کا تحفظ کیا جارہاہے،پاکستان تمام شہریوں کے تحفظ کیلئے آئینی ذمہ داریوں پر قائم ہے،آئینی ضمانتوں، بنیادی آزادیوں کو عدالتی تحفظ حاصل ہے۔