سپریم کورٹ؛ آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ آج 11 بجے سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر لارجر بنچ بنا دیا،آڈیولیکس کمیشن کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ آج 11 بجے سماعت کرے گا،جسٹس اعجازالاحسن ، جسٹس منیب اختر لارجر بنچ میں شامل ہیں،جسٹس شاہد وحید، جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔
آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف درخواست سیکرٹری سپریم کورٹ بار نے دی ،وفاق، انکوائری کمیشن، پیمرا اور پی ٹی اے کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے