ادارے میں احتساب سسٹم فعال کر رہے ہیں،چیئرمین لیسکو
لاہور (افضل افتخار، تصاویر:ندیم احمد) چیئرمین لیسکو بورڈ حافظ میاں نعمان نے کہا ہے کہ لیسکو کو ایک بہترین ادارہ بنانا ہے،کافی حد تک کرپشن، بری کارکردگی کے مسائل کا حل کمپنی کے اندر قوائد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد، احتساب کو فعال کر رہے ہیں ، ادارے کو جدید بنا کر اس کی ساکھ بحال کرنا میرا مشن ہے۔ روزنامہ ”پاکستان“ کے فورم میں انہوں نے کہا کہ ہم اے ایم آئی میٹرز متعارف کروا رہے ہیں۔ جون تک 40ہزار میٹرز کا ٹارگٹ ہے، اے ایم آئی میٹرز کے لئے لیسکو ہیڈکوارٹرز میں سنٹرل کنٹرول روم کی تنصیب جاری ہے۔ منسٹری نے جون کے آخر تک 40ہزار میٹرز کا ٹارگٹ دیا ہے ، اے ایم آئی میٹرز سافٹ ویئر کے ذریعے سنٹرل کنٹرول روم سے منسلک ہوں گے اس میں ٹمپرنگ اور اووربلنگ کسی قسم کی حرکت نہیں ہو سکے گی چوری کاامکان بالکل ختم ہو جائے گا جبکہ محکمے میں اوورآل ڈیجٹیلائزیشن کا جامع منصوبہ شروع کر دیا ہے فل آٹو مشن ہمارا ٹارگٹ ہے اسی طرح انٹرنل کنٹرول کے لئے ای آر پی(ERP) انٹرپرائز ریسورس پروگرام شروع کر رہے ہیں سافٹ ویئر سے منسلک ہوگا۔ اس نظام میں شفافیت بنیادی عنصر ہو گی۔ اس پروگرام پر عملدرآمد کسی چیلنج سے کم نہیں۔مستقبل کی منصوبہ بندی دیکھیں تو روڈا ایک نیا شہر بنانے جا رہی ہے جس کے لئے 6500 میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے اگلے دس سے بیس سال میں نئے شہر کے لئے ہمیں آج سے لیسکو کو منظم اور متحرک ادارے کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔ سنٹرل ڈسٹرکٹ کی ڈیمانڈ الگ ہو گی،کمپنی میں پروفیشنلزم لانا وقت کا تقاضا ہے ہمیں مارکیٹ سے بندے لانے پڑیں گے ، اس کیلئے مشرق وسطیٰ اور عالمی اخبارات میں اشتہارات دیں گے۔ محکمے کو مستحکم کرنا ہے کافی کام کر رہے ہیں آئی ٹی، ای آر پی اور اے ایم آئی میٹرز کے معاملے پر جلد پیش رفت نظر آئے گی۔ لیکسو میں آتے ہی کوشش کی کہ پچھلے سال کے کمپلینٹ ڈیٹا کی بنیاد پر 80 فیصد شکایات دور کر یں 2600 کے لگ بھگ نئے ٹرانسفارمرز لگائے جا چکے ہیں ضرورت کے مطابق بہت سے ٹرانسفارمر ضرورت اور لوڈ کے مطابق اپ گریڈ بھی کر دیئے ہیں۔ افسران کو ہدایات ہیں کہ عوام کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھیں لیسکو بورڈ کے امیج کی بحالی بطور پبلک سروس ادارہ اسے بحال کرنا ہمارا مشن ہے۔ کھلی کچہریاں لگانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ کھلی کچہریوں میں ہزاروں لوگوں کے موقع پر مسائل اور شکایات حل کر رہے ہیں ، محکمے کو اور پبلک دونوں کو نقصان ہوا میٹرز، ٹرانسفارمرز اور تاروں کی کمی کا سامنا تھا ہم نے آتے ہی اس تکنیکی کمی کے خلا کو پر کیا ہے۔
چیئرمین لیسکو