ٹارگٹڈ آپریشن،کچہ میں فورسز کی پیش قدمی، راستے کلیئر
ڈیرہ غازیخان،راجن پور (سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئی جی(بقیہ نمبر1صفحہ6پر )
پنجاب کے احکامات پر کچہ آپریشن اور ٹارگیٹڈ کاروائیوں میں تیزی آ گئی ۔کچہ کرمنلز کی بیخ کنی کا عمل مزید تیز کرتے ہوئے راجن پور پولیس کچہ میں ایک ساتھ کئی محازوں پر سرگرم عمل ہے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کی زیر کمانڈ پولیس دستوں کی ایڈوانس انفارمیشن کی بنیاد پر کچی بنوں کے علاقہ میں پیش قدمی جاری ہے کچی بنوں کے علاقہ میں خوف کی علامت بنوں گینگ کے رکن قدیرا بنوں اور انار دین اپنے گینگ اراکین سمیت خفیہ پناہ گایوں میں پناہ گزین ہیں پولیس کے مطابق قدیرا بنوں اور انار دین اغوا برائے تاوان ، ڈکیتی و رہزنی سمیت دیگر سنگین جرائم میں راجن پور پولیس سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب ہیں۔پولیس دستوں کا کیچی بنوں کا مکمل گھیرا کر کے علاقہ میں پیش قدمی اور وقفہ وقفہ سے کرمنلز سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے دوسری جانب پولیس نے تا حال رکھ شاہوالی اور زمکانی کے جنگلات کا کا مکمل گھیرا کر رکھا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہار ناصر سیال کے مطابق پولیس کے جوانوں کی جانب سے سخت مشکلات کے باوجود جنگلات میں پیش قدمی اور کلئیر کرانے کا سلسلہ جاری ہےرکھ شاہوالی میں جرائم پیشہ عناصر نے پولیس کی ہیش قدمی کو روکنے کے لیے خندقیں بنا رکھی تھیں۔پولیس دستوں نے پٹ اور عمرانی گینگ کے کرمنلز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے جںگلات کے ایک بڑے حصہ کو کلئیر کرا لیا ہےجنگلات میں ڈاکوں کی جانب سے بنائی گئی خفیہ کمین گاہوں کو تباہ کر کے نذر اتش کر دیا گیا ہےپولیس دستوں کا کچہ کے مختلف علاقوں میں ایک ساتھ پیش قدمی، سرچ آپریشن، جنگلوں اور زخیروں کی تلاشی جاری ہے۔کچہ کے تمام داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور گشت کے نظام کو مزید موثر بنا دیا گیا ہے۔کچہ کریمنلز کی بیخ کنی کا عمل مزید موثر بنانے کے لیے ٹارگٹڈ کاروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔دریائی کچہ راجن پور سے نو گو ایریاز کا خاتمہ کر کے ہزاروں ایکڑ رقبہ جرائم پیشہ عناصر سے کلئیر کروایا گیا ہے ۔ڈاکوں، دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے آپریشن کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے