یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 69 ،کوکنگ آئل 76 روپے تک سستا

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 69 ،کوکنگ آئل 76 روپے تک سستا
یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 69 ،کوکنگ آئل 76 روپے تک سستا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

 یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے، کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمت میں 69 روپے فی کلو کی کمی کی گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 18 روپے سے لیکر 76 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -