پی ٹی آئی چھوڑنے کی دوڑ،کھلاڑیوں کی لمبی چھلانگیں

پی ٹی آئی چھوڑنے کی دوڑ،کھلاڑیوں کی لمبی چھلانگیں

  

ملتان،رحیم یارخان،بہاولپور،خانیوال(نیوز رپورٹر،بیور ورپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو،نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر چوہدری شاہزیب اختر جٹ (بقیہ نمبر9صفحہ6پر )

نے پارٹی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کو پیش آنے والے واقعات کی شدید مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے پارٹی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم یوم تکریم شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے منائی رہی اس موقع پر شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے قطعی لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ 9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جسے ہم بھلا نہیں سکیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنے ائندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا فیصلہ اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے جلد ہی کیا جائے گا یونین کونسل ماہنی سیال میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوتے خدمت خلق کا مشن جاری رکھیں گے ۔ یزمان سے تحریک انصاف کے دو ٹکٹ ہولڈرز ڈاکٹر محمد افضل اور چوہدری احسان الحق نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ بہاول پور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ کوئی بھی ذی شعور شخص اہنے ہی وطن پر حملہ آور نہیں ہو سکتا۔یہ واقعات نا قابل قبول ہیں، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ بھی واپس کرنے کا اعلان کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے تھا اور وہ چوہدری پرویز الہی کے کہنے پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔اب ان کا پاکستان تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الہی سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے وہ اپنا آئندہ سیاسی لائحہ عمل اپنے حلقہ کے عوام کی مشاورت سے طے کرینگے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قطب فرید کوریجہ نے پارٹی چھوڑ کر پیپلزپارٹی جوائن کرلی جبکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری جہانزیب رشید نے سیاست سے بریک لینے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب میں سیاسی رہنماں قطب فرید کوریجہ اور چوہدری جہانزیب رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کی اصلیت عوام کے سامنے آئی عسکری تنصیبات پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس دلخراش واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ قطب فرید کوریجہ نے کہاکہ ان کا خاندان پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہی سیاست کر رہا ہے اور وہ خود مخدوم سید احمد محمود کے دیرینہ تعلق دار ہیں پی ٹی آئی جس سوچ کی وجہ سے جوائن کی تھی افسوس ہوا کہ 9 مئی کے واقعہ نے اس سوچ کی اصلیت دکھا دی اس لیے میں نے پاکستان پیپلزپارٹی جوائن کرلی ہے۔ چوہدری جہانزیب رشید نے کہاکہ فوج ہماری ہے اور ملک کے محافظ ہمارا اثاثہ ہیں میں فی الحال سیاست سے بریک لے رہا ہوں اور قطب فرید کوریجہ کی بھرپور حمایت و سپورٹ کرکے انہیں رکن قومی اسمبلی منتخب کرائیں گے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے یوتھ رہنما واجد چانڈیہ ودیگر شخصیات بھی موجود تھے۔اوسی ملتان میں تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی ،،صوبائی حلقہ پی پی 223 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ملک اکرم کہنوں نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا سانحہ 9 مئی کی مذمت اور پاک فوج سے اظہار یک جہتی کا اظہار کرتا ہوں وی او ملتان پریس کلب میں اپنے ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی حلقہ 223 کے ٹکٹ ہولڈر ملک اکرم کہنوں نے کہا ہم بحثیت پا کستان ذمہ دار قوم ہیں توقع رکھتے ہیں تمام مکاتب فکر کے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں میں 9مئی کے واقعات جن میں فوج اور سوتنصیبات پر وائلنس کی مذمت کرتا ہوں پیغام دیتا ہوں ہم پاکستان،ریاست اور فوج کے ساتھ ہیں اس واقعہ کی ہر لحاظ سے مذمت کرتا ہوں پاکستان اور افواج پاکستان لازم وملزوم ہے پاکستان اور ریاست پرحرف اچھا شگون نہیں ہے میں نے ہمیشہ غریب عوام کی خواہشات کی سیاست کی ہےمیں 9مئی کے واقع پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں مستقبل کی سیاست کا فیصلہ حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد کروں گامجھے زیادہ دکھ شہدا کی تصویروں کی بے حرمتی کاہوا اس کے بعد مجھ پر واجب ہوگیا تھا کہ علیحدگی اختیار کروں شہدا کی تصویروں کی بے حرمتی نے اندر سے لرزا دیا جو لوگ بھی اس سب شامل ہے ان کو قرار واقع ہی سزا ملنی چاہیےپاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اور شاہ محمود قریشی کے حلقہ سے دو بار ایم پی اے منتخب ہونے والے ان دست راست جاوید اختر انصاری نے پارٹی ٹکٹ واپس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا جس سے ملتان شہر میں پی ٹی ائی کی بڑی وکٹ گر گئی ہے اور عمران خان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے جاوید انصاری کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کی تشدید مذمت کرتا ہوں، پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اس موقع پر تحریک انصاف یونین کونسلوں کے رہنما چوہدری غلام قادر انصاری چیرمین یوسی 66۔امجد انصاری سابق اسٹینٹ جنرل ایڈووکیٹ، چیرمین یوسی 17چوہدری نثار چیرمین یوسی 11رانا سلطان چیرمین یوسی 66عامر عزیز یوسی 09عمیر افضل کونسلر یوسی 10اسلم خان چیرمین یوسی 15مکی انصاری چیرمین یوسی 16 آصف نعیمت پوما یوسی 19شکیل سخاوت انصاری چیرمین یوسی 18شعیب انصاری چیرمین یوسی 13 ، وقاص جاوید انصاری،امجد انصاری،شکیل احمد مکھن،محمد نوید، شکیل سخاوت،جمیل،رضوان انصاری،لیاقت انصاری ودیگر بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق ضلع ملتان کے حلقہ پی پی 215 سے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اور سابق مشیر وزیراعلی پنجاب جاوید اختر انصاری نے پارٹی سے راستے جدا کر لئے ہیں ۔ جاوید اختر انصاری کا کہنا تھا کہ میرے حلقے کے تمام یوسی چئیرمین ، وائس چیئرمین کونسلرز اور حلقہ کے عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 9 مئی کے سانحہ کی مذمت کرتا ہوں ۔ پاک افواج ہمارا فخر ہیں اور ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ مجھے شاہ محمود قریشی تحریک انصاف میں لے کر آئے تھے لیکن وہ اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے میرا ان کے ساتھ اچھا وقت گذرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے ۔ تمام دوستوں کے دروازے میرے لئے کھلے ہیں ۔ سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتا رہوں گا اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں کی مشاورت سے کروں گا حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ وہ جب تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تو فخر انصار حاجی مختیار علی انصاری حاجی یسین انصاری اپنی فیملی کے نوجوانوں اور حلقہ پی پی 215/216 کے عوام کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے پی ٹی ائی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور انہیں بزرگوں نوجوانوں اور دونوں حلقوں کے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے پی ٹی ائی کو خیر باد کہہ دیا ہے ائیندہ لائحہ عمل کا اعلان دوستوں کی مشاروت سے کریں گے ۔ پریس کانفرنس کے موقع پر خلیل احمد مکھن ، محمد نوید ، صدر پی پی 215 محمد شکیل سخاوت انصاری ،محمد جمیل ، رضوان انصاری ، لیاقت انصاری، وقاص جاویدانصاری، امجد انصاری، پوما انصاری ودیگر نے شرکت کی ۔کیپشنملتان ۔ تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری اپنے ساتھیوں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ گیلانی ہا¶س میں سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی،خانقاہ حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنما¶ں ملک عابد تھہیم،ملک رضوان تھہیم نے سید یوسف رضا گیلانی سے کی گئی ملاقات میں پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور اس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جو ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی،سلامتی کے لیے حقیقی معنوں میں دن رات کوشاں ہے انشاءاللہ آ ئند ہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم ہوں گے