سابق ایم پی اے احمد علی دریشک کی اینٹی کرپشن کےخلاف رٹ ،نوٹس روانہ
ملتان(خصو صی ر پورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے اینٹی کرپشن کے خلاف سابق ممبر صوبائی اسمبلی احمد علی دریشک کی درخواست پر سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ا(بقیہ نمبر24صفحہ6پر )
زیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر سابق ممبر صوبائی اسمبلی احمد علی دریشک نے درخواست دائر کرتے ہوے موقف اختیار کیا تھا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ہراساں کر رہی ہے ۔ پیٹشنر پر اپنے صوبائی حلقے میں ترقیاتی کاموں کی مد میں مبینہ طور پر کرپشن کرنے کا الزام ہے۔