نوجوان سمیت تین افراد قتل، ٹریفک حادثے،2جاں بحق
رحیم یارخان،ڈیرہ غازیخان، احمدپورشرقیہ (بیورو رپورٹ،سٹی رپو(بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
رٹر،نمائندہ پاکستان)لاری اڈہ پر ٹرانسپورٹروں کے دو گروپوں میں موبائل پر لڑائی فائرنگ کے دوران ایک نوجوان جاں بحق 2 زخمی احمدپور شرقیہ کا نواحی علاقہ موضع مڈ رشید کے رہائشی اظہر محمود نے تھانہ سٹی کو درخواست میں بتایا گزشتہ شب لاری اڈہ کے سامنے اجمل ولد ریاض کا موبائل فون کے معاملے پر جام علی ولد دلشاد کے ساتھ جھگڑا ہوا تو اس دوران میرا بھائی محمد مظہر وہاں آ گیا جس نے جام علی کو تھپڑ مارا تو کافی لوگ جمع ہو گئے تولوگوں نے رفع دفع کروا دیا پھر میں اور میرا بھائی مظہر اور گداحسین سوداسلف لے کر اپنے گھر جارہے تھے جب چوک چاچا بستی جہانگیر مارکیٹ پہنچے تو جام علی مسلح پسٹل،جام شاہد مسلح پسٹل،جام طاہر شیشے والی بوتل جام چاند مسلح پسٹل مظہر اور اصغر مسلح شیشے والی بوتل موجود تھے جو ہمیں دیکھتے ہی کار اور ہائی ایس سے باہر نکل آئے اور جام علی نے للکار کر محمد مظہر کو کہا تمہیں تھپڑ مارنے کا مزہ چکھاتے ہیں جام علی نے جان سے مار دینے کی خاطر پسٹل سے سیدھا فائر مارا جو محمد مظہر کے بائیں بازو پر لگا جس سے مظہر زخمی ہو کر نیچے زمین پر گر گیا اس دوران شان اور محمد سلیم چاچا بستی چوک پر موجود تھے جنہوں نے وقوعہ بالا بچشم خود دیکھتے ہوئے چھڑوانے کے لیے آئے تو مظہر اور اصغر نے شیشے والی بوتل محمد سلیم اور ذیشان کے سر پر ماری جس سے دونوں زخمی ہوگئے ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ نمبر 394/23بجرم 302/148/148 درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔پولیس نے زخمیوں کو سول ہسپتال احمدپورشرقیہ میں داخل کرا دیا ہے قتل ہونے والے محمد مظہر کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔
کسی وہاڑی روڈ سے ایک شخص گولی لگنے سے جانبحق ریسکیو کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ موٹر بائیک ایمبولینس اور ریسکیو ایمبولینس بھیجوا دیں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق ایک شخص کو پرانی دشمنی کی وجہ سے گولیاں ماری گئیں ایک گولی ٹانگ پر اور دوسری کولہے پر لگی۔ متعلقہ شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جاں بحق شخص کی شناخت عدنان ولد اسلم عمر 28سال سکنہ کوٹ ربنواز سے ہوی ھے واقع کی اطلاع 15 پر پولیس کو دی گئی علاقائی پولیس اور لواحقین موقع پر پہنچ گے ہیں پولیس کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی کو پولیس اور لواحقین کی موجودگی میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔)درینہ دشمنی کی بنیاد پر مسلح افراد نےفائرنگ کر کے 28 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر منتقل کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 18 کسی وہاڑی روڈ پر کوٹ ربنواز کا ریائشی 28 سالہ عدنان ولد محمد اسلم ایک دوکان پر موجود تھا اچانک موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے ملزمان نے ایک گولی ٹانگ پر اور دوسری کولہے پر مار کر قتل کر دیا ہے تاہم واقعے کی تفتیش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرکے حقائق سامنے آئیں گے تھانہ سٹی خانپور کی حدود محلہ کھوکھراں کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر بڑے بھائی ارشد علی نے طیش میں آکر چھوٹے بھائی صفدر علی کو چھریوں کے وارکرکے شدید زخمی کردیا پیٹ میں چھریاں لگنے کے باعث صفدر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزم ارشد علی موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول صفدر علی کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خانپور منتقل کرتے ہوئے ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہے۔
ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ جھوک اتراءکے مقام پر لودھی پیٹرول پمپ کے نزدیک دو تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں میں تصادم ہوگیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں ایک خاتون کوثر مائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ عارف نامی 22سالہ نوجوان سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوٹ چھٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثاتی رپٹ درج کرلی۔