سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے عالمی دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، نعیم بھابھہ

سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے عالمی دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، نعیم بھابھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی (نامہ نگار)مسلم۔لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر نعیم (بقیہ نمبر14صفحہ6پر )
اختر خان بھابھہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے دوست ممالک کے دلوں میں ڈالی گئی سابق حکمرانوں کی رخنہ اندازی دور کر کے انہیں ملک کے قریب کیا اور ان سے بہتر امیدیں ہیں ۔آئی ایم۔ایف کا پیکیج سابق حکومت کی طے شدہ شرائط سے انحراف کے نتیجے میں مس ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسلم۔لیگ ن کے دو بار حلقہ 234 کے علاقوں میں جو ترقی ملی ہے اس کے پیش نظر وہ اپنے قائد میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی وہاڑی آمد پر بے مثال استقبال کرے گی ۔اور وہاڑی سمیت جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے وہ خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں کیو نکہ ان کے دل میں یہاں کی غریب اور دکھی عوام کے لیے ریلیف کی آرزو ہے انہوں نے جس طرح پارٹی کو مستحکم۔کیا ہے وہاڑی کا جلسہ بھی اس کی ایک کڑی ثابت ہو گا #