سر صاد ق عباسی کی پاکستان کےلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بہاول عباسی

سر صاد ق عباسی کی پاکستان کےلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بہاول عباسی

  

اوچشریف (سٹی رپورٹر) نواب بہاول خان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندان عباسیہ کی پاکستان کے لئے لازوال قربانیاں ہیں ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے نواب آف بہاول پور سر صا(بقیہ نمبر33صفحہ6پر )

دق محمد خان عباسی کو محسن پاکستان کا خطاب دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ میرے قلم میں جو سیاہی ہے وہ بھی ریاست بہاول پور کی ہے۔ نواب سر صادق محمد خان نے اپنی خوشحال اور خودکفیل ریاست بہاول پور کو پاکستان میں ضم کرکے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا اور استحکام بخشا۔ لیکن آج چند ناعاقبت اندیش لوگ اپنی جھوٹی تسکین اور سیاسی مفادات کے لئے نواب آف بہاول پور کے خلاف طرح طرح کے پروپیکنڈے کرتے رہتے ہیں اور جھوٹی افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں ۔ جس کا انہیں ہرگز ہرگز فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ بہاول پور کی غیور عوام نوابان بہاول پور سے انتہائی عقیدت و محبت رکھتی ہے ۔اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت سابق جج سردار یحیی خان کلاچی، نمبردار ندیم خان بلوچ، کالم نگار محمد ظفر خان بلوچ، براڈ کاسٹر محمد اعجاز الرحمن خان ،انجینئر عبدالرافع خان و دیگر معززین شہر موجود تھے۔