فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی، مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی، مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) کچہ میں فورس پر حملہ کی منصوبہ بندی کے لیے آنے والے ڈاکوں کا ایک ساتھی مقابلہ کے دوران ہلاک ہوگیا اسلحہ برآمد ہواساتھی (بقیہ نمبر31صفحہ6پر )
فرار ہلاک ہونے والا ڈاکو متعدد سنگین مقدمات کا ریکارڈی نکلا پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ ڈاکو لنڈ´ گینگ کے کارندے کچہ آپریشن میں مصروف پولیس فورس پر حملہ کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اسلحہ سے لیس ہو کر کچہ کی جانب روانہ ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ بھونگ رانا رمضان ایس ایچ او کوٹ سبزل سیف اللہ ملہی نے ڈی ی او رضوان عمر گوندل کی ہدایات اے ایس پی شاہزیب چاچڑ اور حسیب جاوید میمن کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کچہ کی جانب جانے والے مختلف راستوں پر خفیہ ناکہ بندی کر لیرات گئے مقامی باغ علی اکبر شاہ کے قریب ناکہ بندی پر پولیس اور ڈاکوں کا ٹکرا ہو گیا جس میں ڈاکوں نے پولیس فورس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی پولیس نے واپسی کارروائی کرتے ہوئے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ باقی فرار ہوگئے، پولیس نے ہلاک ڈاکوکی نعش اور کے پاس موجود کلاشن کوف اور متعدد روند قبضہ میں لے لیے، ہلاک ڈاکو کی شناخت زاہد عرف بانا ملک کے نام سے ہوئی جبکہ پڑتال ریکارڈ پر ہلاک ڈاکو دس سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات کا ریکارڈی نکلا، پولیس وقوعہ کا مقدمہ تھانہ بھونگ میں درج کرتے ہوئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کامیاب کارروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش و گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔