کالعد م تنظیم سے تعلق ، دو ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم

کالعد م تنظیم سے تعلق ، دو ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم

  

 ملتان(خصو صی ر پورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت(بقیہ نمبر19صفحہ6پر )

 ملتان نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان ضیا الحق اور عبدالجبار کے خلاف مقدمہ نمبر 14 درج کیا گیا ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نیٹ ورک سے ہے۔دہشت گردوں سے غیر قانونی برآمد ہوا۔ ملزمان تربیت یافتہ ہے ، افسران کو شہید کرنے میں ملوث رہے ملزمان سے دہشت گردی کے حالیہ واقعات بارے تفتیش کی جانی باقی تاہم عدالت نے مزید تفتیش اور برآمدگی نہ ہونے کی بنیاد پر انکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ ملزمان کو 7 جون کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا