چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب30 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کئے جانے کا امکان

چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب30 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کئے جانے کا امکان
چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب30 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کئے جانے کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کی جانب سے آئندہ ماہ پاکستان کا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کئے جانے کا امکان ہے۔ 

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جون تک کی تمام ادائیگیوں کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں جس کے باعث ملک کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رواں ماہ اور جون میں تقریباً 3.7 بلین ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کی جانب سے ادائیگیوں کے فوراً بعد تازہ فنڈز فراہم کرکے جون میں قرضوں کی دو اہم ادائیگیوں کو پورا کرنے میں ملک کی مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ذرائع چین کی جانب سے پاکستان کے1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اورایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے قرضے کی روول اوور کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔