عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، محمود الرشید، یاسمین راشد

عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، محمود الرشید، یاسمین راشد

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء میاں محمود الرشید نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں،پارٹی چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتاہوں،جو ہماری پارٹی کا گند تھے چھوڑ کر چلے گئے ہیں، میاں محمود الرشید نے پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گاڑی میں پنکھا بھی نہیں لگا ہوا،دل کا مریض ہوں،آپ مجھے مارنا چاہتے ہیں،ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ میں با لکل قائم ہو ں،عمران خان کیساتھ کھڑی ہو ں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔

پی ٹی آئی رہنما

مزید :

صفحہ اول -