سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع میں افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارد اد منظو ر 

 سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع میں افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کی قرارد اد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے افواج پاکستان کیساتھ غیر متزلزل اظہار یکجہتی کی قرارد اد کی منظوری دید ی ہے اور  9 مئی کو پیش آنے والے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے افسوسناک واقعات کی مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کے بعد ملزمان کو  انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اہم اجلاس سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی سلامتی اور عوامی بہبود سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ یوم تکریم شہداء، 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت اور بلوچستان کے علاقے تربت میں اراضی کے مسئلے کے حل سمیت کئی ایجنڈے اجلاس کا حصہ تھے۔ اجلاس کے آغاز پر کمیٹی ارکان نے یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور انہیں زبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔ انکا کہنا ہے کہ یہ سنجیدہ لمحہ ہماری قوم کے بہادر محافظوں کی بے پناہ قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔سینیٹر نسیمہ احسان نے عوامی اہمیت کے نکتے کے طور پر یہ معاملہ اٹھایا کہ کمیٹی مکمل تحقیقات کرے۔سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزماں خان کی سربراہی میں وزارت دفاع کے حکام نے اس معاملے پر جامع بریفنگ دی جسے کمیٹی نے خوش آئند قراردیتے ہوئے سراہا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاع سینیٹر مشاہد حسین سید نے اجلاس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 
سینیٹ قائمہ کمیٹی 

مزید :

صفحہ اول -