شہید ہمارے ماتھے کا جھومر، بے قدری کرنیوالے غدار ہیں: مریم نواز

  شہید ہمارے ماتھے کا جھومر، بے قدری کرنیوالے غدار ہیں: مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر  اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو شہید کی بے قدری کرے وہ صرف غدار ہوتا ہے،اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں، قوم کا قرض ہوتا ہے،مریم نواز نے کہا کہ شہید کا لہو ملک کا فخر اور مٹی کی امانت ہوتا ہے،اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا تھو ہے سیاست دان کے بھیس میں چھپے غداروں پر،مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان انتہائی ذہنی بگاڑ کا شکار ہیں، عمران خان کے اپنے گناہ اور زیادتیاں اس کا پیچھا کر رہی ہیں،مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آج نواز شریف کے خلاف غلط کھیل کا اعتراف کر رہا ہے، نہ میں اور نہ نواز شریف انتقام پر یقین رکھتے ہیں،ن لیگی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم قدرت کے انتقام پر یقین رکھتے ہیں اور اب ہم وہی دیکھ رہے ہیں۔علاوہ ازیں نائب صدر مسلم لیگ (ن)حمزہ شہباز  نے کہا ہے کہ ہمارے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،یوم تکریم شہدا پر   جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج یومِ تکریم شہدا منایا جا رہا ہے، اس موقع پر وطن کے لیے جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،آج پورا پاکستان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتاہے، ہمارے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،  حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ  9مئی کے واقعات نے عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے، ان واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو قوم نے مسترد کردیا ہے۔ 
نواز لیگ


  

مزید :

صفحہ اول -