9 مئی واقعات کی ذمہ دار پی ٹی آئی، پاکستانیوں کی اکثریت کی رائے

9 مئی واقعات کی ذمہ دار پی ٹی آئی، پاکستانیوں کی اکثریت کی رائے

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے عوام کی اکثریت نے9 مئی کے افسوسناک واقعات کا ذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دیتے ہوئے فوجی و قومی تنصیبات پر حملوں انکو جلانے،شہداء کے مجسموں اور یادگاروں کی بے حرمتی کرنے میں ملوث ملزموں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔معروف کمپنی آئی پی ایس او ایس (IPSOS)کی طرف سے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں ایک سروے کرایا گیا جس میں پانچ سوال کئے گئے کہ ان واقعات میں کو ن ملوث ہے؟ان کو کیا سزا ملنی چاہیے۔سروے چاروں صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں کرایا گیا جس میں 18سے 65سال کی عمر تک کے لوگوں سے رائے لی گئی جن میں خواتین شامل ہیں۔سروے میں 97فیصد عوام نے 9 مئی کے افسوسناک واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے ملوث افر ا د کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ہر دس میں سے تقریباً 6 پاکستانی9 مئی کے واقعات کو شرپسندوں کی طرف سے مقد س قومی علامتوں اور فوجی تنصیبات کی بے حرمتی کو طے شدہ فعل قرار دیتے ہیں۔سروے رپورٹ کے مطابق ایک چوتھائی عوام نے اس المیے کا ذمہ دار تحریک انصاف کو ٹھہرایا جبکہ ہر دس میں سے تین پاکستانیوں نے 9 مئی کے واقعات کو روکنے میں بروقت حکومتی کارروائی نہ ہونے کا بھی شکوہ کیا۔ سروے رپورٹ کے مطابق 80 فیصد پاکستانیوں نے 9 مئی کے سانحہ میں ملوث شر پسندوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ہر دو میں سے ایک پاکستانی نے پی ٹی آئی کی قیادت اور کار کنوں پر زوردیا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کریں۔

پاکستانی رائے

مزید :

صفحہ اول -