وزیر اعظم سے بلاول کی ملاقات،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت 

 وزیر اعظم سے بلاول کی ملاقات،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جھوٹے پراپیگینڈے اور مقبوضہ وادی میں حالیہ G-20 اجلاس بلا کر دنیا کو غلط ثاثر دینے کی مزموم کوشش کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے اقدام کو سراہا۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی سے بھرپور خطاب کی بھی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے،بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مزموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
 ملاقات

مزید :

صفحہ اول -