مشکل حالات کے باوجود حکومت نے ملک کی ترقی کا بیڑ ا اٹھایا: خرم دستگیر

مشکل حالات کے باوجود حکومت نے ملک کی ترقی کا بیڑ ا اٹھایا: خرم دستگیر

  

      حیدرآباد(آن لائن) وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ آج مشکل حالات ہیں جان لیوا مہنگائی ہے ان مشکل حالات میں حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبے بنارہی ہے، شہبازشریف نے چاروں صوبوں کی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ ہر صورت پورا ہوگا۔ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں عوام دشمن اور ترقی دشمن حکومت موجود تھی جس میں ترقی کو روک دیا۔ وہ مقامی ہوٹل میں تھر، مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں تھر میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9اور 10مئی کو میں ہمیں فساد اور فتنوں کا سامنا کرنا پڑا اس میں ہم نے ہتھیار نہیں ڈالے۔ وزیراعظم شہباز شریف، پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حساس اداروں اور مقامی پولیس کی مدد سے بجلی کی تنصیبات کا جو سامان چوری ہوتا تھا اس کی بھی روک تھام کی ہے، یہ سرمایہ قوم کی امانت تھا جو سالانہ ارب روپے کا چوری کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ 9اور 10 مئی کو جو بھیانک مناظر ٹی وی پر دیکھے ہم چاہتے ہیں کہ کبھی نہ دیکھیں، وہ تخریب کرتے رہیں گے اور ہم تعمیر کرتے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں عوام دشمن اور ترقی دشمن حکومت موجود تھی جس میں ترقی کو روک دیا۔ تھر، مٹیاری ٹرانسمیشن کا اہم منصوبہ ہے یہ کوئلہ سے بننے والی بجلی ہے اس کیلئے ہمیں ڈالر خرچ کرنے نہیں ہوتے، 20ارب روپے کی لاگت سے یہ ٹرانسمیشن لائن صرف چار ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئی ہے جس کی لاگت 21ارب روپے تھی لیکن ایک ارب روپے کی بچت بھی کی گئی ہے۔ اس ٹرانسمیشن لائن میں جو پانچ کمپنیاں کام کررہی تھیں میں ان میں مزدور ی کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ ملک کے عوام کو وزیراعظم شہباز شریف کا تحفہ ہے، این ٹی ڈی سی کی صلاحیتوں کے سبب کوئلے سے بنائے جانے والی بجلی پہنچانے کیلئے تھر سے مٹیاری تک جو لائن ہے اس سے آگے پنجاب تک یہ لائن جائے گی جو سی پیک کا حصہ ہے۔ تھر کی بجلی پورے ملک کو روشن کرے گی اس 10ارب روپے کے پروجیکٹ کے ٹھیکے لوکل کمپنیوں کودیئے گئے جس نے تار بھی بنایا اور ٹرانسفارمر بھی بنایا، انہوں نے کہاکہ آج مشکل حالات ہیں جان لیوا مہنگائی ہے ان مشکل حالات میں حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبے بنارہی ہے، شہبازشریف نے چاروں صوبوں کی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ ہر صورت پورا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آپ کو جو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے یہ بجلی کی کمی کا باعث نہیں ہے بلکہ کمپنیوں کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ہمیں بڑے پیمانے پر بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہورہی، ہم نے اس حوالے سے حیسکو میں ایک بورڈ بنادیا ہے جو بہتر کام کررہا ہے جیسے جیسے ہمارے نقصانات کم ہوں گے اسی طرح بجلی کی فراہمی بھی بہتر کردی جائے گی۔ حیسکو کی مختلف کمپنیاں صوبوں کے حوالے کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہم نے اثاثہ جات کاتخمینہ لگانا شروع کردیا ہے یہ بہت مشکل کام ہے چونکہ پہلے اس طرح کا کبھی کام نہیں ہوا جو کمپنیوں کا  سالانہ نقصان ہوتا ہے کمپنیوں کو صوبوں کی منتقلیوں کے بعد یہ نقصان بھی صوبوں کو اٹھانا پڑے گا۔

خرم دستگیر

مزید :

صفحہ اول -