عطاء تارڑ کا عمران خان کی بہن پر اربوں کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ لینے کا الزام
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا ہے کہ ہے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے لیہ سے اربوں مالیت کی 5216کنال اراضی غیر قانونی طریقے سے کوڑیوں کے بھاؤ خریدی، عمران کی بہن بھی عمران خان کی ڈگر پر چل پڑی ہیں، عمران خان کو 190ملین پاؤنڈ سمیت دیگر کی گئی کرپشن کا جواب دینا ہوگا۔جو لوگ آپ کو چھوڑ کر جارہے ہیں ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں،انہوں نے ماں دھرتی کیخلاف کھڑا ہونے سے انکار دیا ہے۔شہدا کی بے حرمتی سے بڑی کوئی لعنت نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کا نفر نس کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا یہ ملک شہداء کی قربانیوں کی مرہوں منت ہے، پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے۔ جو جوان سرحدوں پر ڈیوٹی دیتے ہیں آج یہ انکی کاوشیں ہیں آج ان جوانوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں مقام رکھتا ہے،پاکستان جب ایٹمی قوت بنا دوست ممالک نے پذیرائی کی،دوست ممالک کیساتھ ہماری جنگی مشقیں ہوتی ہیں،پاک فوج کے جوان بیرون ملک جاکر تربیت بھی دیتے ہیں،اقوام متحدہ کے مشنز پر بھی افواج پاکستان کو بہت پذیرائی ملی ہے۔ کو ر کمانڈر ہاؤس کے باہر عمران خان کی ساری بہنیں موجود تھیں۔ عمران خان کی دو بہنوں میں علیمہ خان کو بڑے سکینڈل سے کلین چٹ دیدی گئی۔عمران خان کی دوسری بہن عظمی خان کی 5 ہزار 216 کنال زمین جعلی دستاویزات بنا کر لی گئی ہے،پنجاب کے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے عظمی خان اور احد خان کو دو کال آپ نوٹس بھیجے یہ غریب ہاریوں سے زمین حاصل کی گئی ہے، لیہ میں کل مالیت 6 ارب کی زمین 13 کروڑ روپے ادا کی گئی ہے وہاں ایک ایکڑ زمین انہوں نے 60 ہزار میں خریدا جسکی مالیت ایک کروڑ ہے۔سکیم یہ تھی عمران خان نے ایشیسن ڈویلپمنٹ بنک کا منصوبہ تھا جسکی وجہ سے اس زمین کی لاگت اوپر جانا تھی۔ 5216کنال کی غیر قانونی زمین پر سرکاری خرچے پر 16ٹیوب ویل لگا ئے جس پر وہاں کے مقامی کسان سراپا احتجاج ہیں۔ عمران خان اور ان کے خاندان نے اربوں روپے کے ڈاکے ڈالے ہیں۔عظمیٰ خان اینٹی کرپشن میں پیش ہور ہی ہیں اور نہ جواب جمع کرار رہی ہیں۔عمران نیازی صاحب آپ کے سارے ڈاکے اور چوریا ں سب کے سامنے آگئے ہیں۔ بیرون ملک سے جو پیسہ آیاوہ کدھر گیا؟آپ کو تو جیل کی سلاخوں میں 14سال کی قید ہونی چاہئے، بتاد یں القادر یونیورسٹی میں کتنے بچے پڑتے ہیں۔ آپ آج فوجی تنصیبات پر اسلئے حملے کرتے ہیں کہ آپ کو آئین و قانون کے تحت ہٹایا گیا ہے۔ فیصل واوڈا کابینہ کا حصہ تھے جو کاغذات میں نے دیکھے اس میں القادر ٹرسٹ کے ذمہ دار عمران خان ہیں ہوسکتا ہے جب تحقیقات ہوں تو فیض حمید کو بھی تحقیقات میں شامل کرلیا جائے۔
عطا تارڑ