انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے علماء کا مولانا میاں صدیقی کی وفات پر تعزیت
اہور (پ ر) انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیرمولانا عبدالرؤف مکی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن،مولانا قاری محمد طیب عباسی، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولانا غلام یاسین صدیقی نے ملک کے معروف محقق ومصنف اور جید عالم دین مولانا ڈاکٹر محمد میاں صدیقی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔