پاک فوج کی قربانیاں تابناک اور شاندار ہیں،شہزاد بٹ

     پاک فوج کی قربانیاں تابناک اور شاندار ہیں،شہزاد بٹ

  

 لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن گوالمنڈی کے سینئر رہنماء شہزاد بٹ نے 25 مئی یوم شہداء پر پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج کے ہزاروں شہداء نے اپنی جانیں پاک وطن کی حفاظت اور استحکام کیلئے قربان کی ہیں۔ بیرونی و اندرونی چینلجز میں پاک فوج کی قربانیاں تابناک اور شاندار ہیں۔ پاک فوج کیخلاف الزامات اور پروپیگنڈے کی سیاست کرنے والے عناصر رسوا ہوجائیں گے۔ پاک فوج کے ساتھ محب وطن عوام کی وفاداری اور محبت میں کبھی کمی نہیں آسکتی۔ پاکستان کو مضبوط بنانے اور دشمن کی ناپاک سازشوں سے بچانے میں پاک فوج کی قربانیاں ہمیشہ پاکستانی قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

  پاک فوج ملک کے کروڑوں عوام کی محبتوں کی ہمیشہ حقدار ہے اور رہے گی۔ مسلم لیگ ن پاک فوج کے شہداء  کی قربانیوں اور جدوجہد سے محبت کرتی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔