معروف کاروباری شخصیت اعجاز خالد کی رسم قل آج ادا کی جائیگی
لاہور(نیوز رپورٹر) معروف بزنس مین اعجاز خالد گزشتہ روز قضائے الہی سے انتقال کرگئے وہ 12سال سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے رو زنامہ پاکستان کے ساتھ بھی طویل عرصہ تک منسلک رہے گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ ادا ا کرکے سپرد خاک کردیا گیا رسم قل آج بعد از نمازجمعہ الحفیظ گارڈ ن فیز ٹوبالمقابل سوزو واٹر پارک میں ادا کی جائے گی۔دعا شام پانچ بجے ہو گی۔ اعجاز خالد نے پسماندگان میں پانچ بیٹیاں، دو بیٹے اور بیوہ سوگوران چھوڑے ہیں ان کے انتقال پر مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لئے دعاکی اور ان کی خدمات کو خوب سراہا۔