شریف برادران کی قیادت میں قوم متحد ہے،حاجی اقبال

شریف برادران کی قیادت میں قوم متحد ہے،حاجی اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و تاجر برادری کے سپہ سالار صدر شامی پارک مارکیٹ چونگی امرسدھو حاجی محمد اقبال نے مسلم لیگ ن کے مرکزی آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم میاں محمد نواز شریف میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے آنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہے فتنہ گروپ کے سربراہ مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں دوران حکومت ترقی کے بجائے ملک دشمن اقدامات کئے ملک کو آئی ایم ایف کے جال میں پھینکنے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ حاجی محمد اقبال نے کہا انشاء  اللہ میاں محمد نواز شریف جولائی میں واپس آئینگے وقت نے ثابت کر دیا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہوا پاک افواج ہمارا فخر ہے جس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا فوج کے ساتھ محاز آرائی کرنے والے ملک دشمن ہیں۔