شہداء کی تکریم ہمارے ایمان کا حصہ ہے،خالد مسعود سندھو

شہداء کی تکریم ہمارے ایمان کا حصہ ہے،خالد مسعود سندھو

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یوم تکریم شہداء کے موقع پر کہا ہے کہ شہداء  ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد ہیں، شہداء کی تکریم ہمارے ایمان کا حصہ ہے،جب تک وطن عزیز کے تحفظ کے لیے قربانیاں دینے والے جان نثار موجود ہیں،پاکستان کی طرف کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ 28 مئی کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والی تکبیر کانفرنس کے موقع پر پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ ہم ایک خوددار قوم ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-خالد مسعو سندھو، اعظم چوہدری اور یعقوب شیخ نے راغب نعیمی،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر،علامہ جواد نقوی اور حافظ عبدالغفار روپڑ ی کے ساتھ ملاقاتیں کیں اورتکبیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جن کو علماء نے قبول کر لیا