حکومت صنعتی حلقوں پر بھاری ٹیکسوں کی شرح کم کرے،شہباز اسلم
لاہور (سٹی رپورٹر) سینئر وائس چیئرمین(فریا) شہباز اسلم نے کہا ہے حکومت بجٹ میں کاروباری صنعتی معاشی سرگرمیوں پر بھاری ٹیکس کی شرح میں کمی کرکے معیشت کے پہیئے کو چلنے دے۔ تاجر بازار مارکیٹیں اقتصادی سرگرمیاں امپورٹ ایکسپورٹ کے بڑھتے حجم سازگار حالات ہی ملک میں طاقت ور اور موثر معاشی حالات کی نوید ثابت ہوسکتے ہیں۔ معاشی اور کاروباری مسائل کے گردش زدہ حالات میں کاروباری شعبہ ہائے زندگی کو بحران کی دلدل سے باہر نکالنے کی پالیسیاں بنائی جائیں۔ ملکی معیشت کو بیرونی قرضے اور وینٹی لیٹر کے ناپائیدار حالات سے نجات دلائی جائے۔
مصنوعی اور عارضی سانسوں کی کیفیت سے نکالا جائے۔ مقامی کاروباری تجارتی مراکز صنعت و تجارت امپورٹر ایکسپورٹر سمال ٹریڈنگ سیکٹر اور مقامی تجارتی سرگرمیوں کو فعال اور متحرک بنایا جائے۔