بجٹ میں پٹرول،بجلی قیمتوں میں کمی ناگزیر،ملک ندیم،عمر سرفراز

بجٹ میں پٹرول،بجلی قیمتوں میں کمی ناگزیر،ملک ندیم،عمر سرفراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک ندیم، ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیاف عمر سرفراز نے کہا ہے کہ بجٹ میں پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کاروباری شعبہ ہائے زندگی کی مشکلات کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے۔ مہنگائی سے پیدا ہونے والے غیر یقینی کے حالات اور اشیائے ضروریات زندگی میں قیمتوں میں عدم توازن کو ختم کرنے کی پالیسیز بنائی جائیں۔۔۔ حکومت پیداواری صلاحیت اور ذرائع آمدن پر توجہ دے کر مقامی ذرائع آمدن بڑھائے۔ ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے ٹیکس نیٹ ورک ریفارمز کی اشد ضرورت ہے۔ زمینی حقائق کے عین مطابق صنعت و تجارت کو سازگار حالات فراہم کئے جائیں