رحمانی اسلامک سنٹر ماڈل ٹاؤن میں یوم تکریم شہداء پر دعائیہ محفل

    رحمانی اسلامک سنٹر ماڈل ٹاؤن میں یوم تکریم شہداء پر دعائیہ محفل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)رحمانی اسلامک سنٹر ماڈل ٹاؤن میں یوم تکریم شہداء پر دعائیہ محفل، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔امیر جماعت اہل حدیث پنجاب مولانا حافظ عبدالوحید روپڑی،سیکرٹری جنرل تحریک اتحاد بین المسلمین مولانا شکیل الرحمان ناصر،راہنما تحریک امن علامہ قاری خالد محمود،ناظم اعلی جماعت اہل حدیث لاہور میجر ر عبد المجید ودیگر نے شرکت کی۔تقریب میں پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین  پیش کیا گیا۔چیئرمین کل مسالک علماء  بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہداء پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔پاک  فوج نے ہر آفت اور مشکل میں عوام کے ساتھ  بھر پور تعاون کیا۔قیام امن کے لیے پاک فوج کی خدمات قابل تعریف ہیں۔