پاکستانیوں کی اکثریت نے 9 مئی واقعات کا ذمہ دار حکومت کو قرار دےدیا

پاکستانیوں کی اکثریت نے 9 مئی واقعات کا ذمہ دار حکومت کو قرار دےدیا

  

 

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانیوں کی اکثریت نے 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار حکومت کو قرار دےدیا۔ آئی پی ایس او ایس نامی اد ا ر ے کی جانب سے کیے جانیوالے سروے کے مطابق 31 فیصد پاکستانی جلاو¿ گھیراو¿ کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہیں جبکہ 24 فیصد لوگوں نے ان واقعات کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد کی۔ 93 فیصد پاکستانیوں نے 9 مئی کو ہونیوالے واقعات کو قابل مذمت اور قابل افسو س قرار دیا، 56 فیصد پاکستانیوں کے مطابق 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، 80 فیصد پاکستانیوں کے مطابق پر تشدد وا قعات میں ملوث افراد کےخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے جبکہ 50 فیصد شہریوں کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کو ان وا قعا ت کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔

سروے

مزید :

صفحہ اول -