ہائیکورٹ کے2 رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی بحالی کی اپیل نمٹا دی

  ہائیکورٹ کے2 رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی بحالی کی اپیل نمٹا دی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کی اپیل نمٹا دی،عدالت نے نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور مناسب فورم سپریم کورٹ ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیسے متاثرہ فریق ہیں؟ وکیل عادل چھٹہ نے موقف اپنایا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کے تحت براہ راست متاثرہ فریق ہونا ضروری نہیں، اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے۔

مزید :

علاقائی -