جلاؤ گھیراؤ کیس،یاسمین راشد کو 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

   جلاؤ گھیراؤ کیس،یاسمین راشد کو 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ ہو گیا وائس میچنگ ٹیسٹ ابھی نہیں ہوا، استدعا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گزشتہ سماعت میں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -