آڈیو لیکس پر کمیشن بنانے کیخلاف درخواست  پر اٹارنی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس 

آڈیو لیکس پر کمیشن بنانے کیخلاف درخواست  پر اٹارنی،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے بہاولپور بینچ میں جسٹس عاصم حفیظ نے حکومت کی جانب آڈیو لیکس پر کمیشن بنانے کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو29 مئی کیلئے نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اہم آئینی نکات اٹھائے گئے ہیں جو قابل غور ہیں، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو سنے بغیر نوٹیفیکیشن کو معطل نہیں کرنا چاہتے۔

، درخواست گزار نے آڈیو لیکس کمیشن کے قیام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنا یا کہ کمیشن عدلیہ کو دباؤ میں لانے کے لیے بنایا گیا استدعا ہے کہ عدالت آڈیو لیکس پر کمیشن کے قیام کو کالعدم قرار دے۔

مزید :

علاقائی -