عدالت نے اساتذہ کی تنخواہوں سے ریکوری کرنے سے روک دیا

  عدالت نے اساتذہ کی تنخواہوں سے ریکوری کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شکیل احمد نے اساتذہ کی ٹائم سکیل پروموشن واپس لینے کیخلاف درخواست پر اساتذہ کی تنخواہوں سے ریکوری کرنے سے روک دیا عدالت نے محکمہ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ خزانہ کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ 
درخواست گزار اساتذہ کے وکیل میاں داؤد نے موقف اختیارکیا کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اساتذہ کو ٹائم سکیل پروموشن دیکر واپس لے لی، سپریم کورٹ طے کرچکی ہے کہ سرکاری ملازم کو دیا گیا فائدہ واپس نہیں لیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ بھی اساتذہ کی ٹائم سکیل پروموشن واپس لینے کو کالعدم کر چکی ہے، عدالتی فیصلوں کے باوجود سی ای او لاہور نے اساتذہ کی تنخواہوں سے ریکوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور کا اساتذہ کی تنخواہوں سے ریکوری کا نوٹیفکیشن غیرقانونی، غیرآئینی ہے، استدعا ہے کہ اساتذہ کی ٹائم سکیل پروموشن واپس لینے کے تمام نوٹیفکیشن غیرآئینی قرار دیئے جائیں، اساتذہ کی تنخواہوں سے ٹائم سکیل کی مد میں ریکوری روکنے کا بھی حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -