پنجاب یونیورسٹی کی تین طالبات قومی ویمن کرکٹ ٹیم میں شامل
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کی تین کرکٹرطالبات گْل رخ،لبنیٰ بہرام اور گْل فیروزہ کو اگلے ماہ ہانگ کانگ میں شیڈول ویمنز اے سی سی ایمرجنگ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کیلئے پاکستان کی قومی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے 14 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے میاہل وائیں نے جوڈو کے 40کلوکیٹیگری میں سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔