قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی میرا خواب تھا، طوبی حسن
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی طوبی حسن نے کہا کہ ٹیم کی نمائندگی میرے لئے ایک خواب تھا جسے پورا کرنے کے لئے میں نے سخت محنت کی او رآج ٹیم کا اہم حصہ ہوں طوبی حسن نے کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے جسے منظر عام پر لانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں جس تیزی سے ٹیلنٹ منظر عام پر آرہا ہے خوش آئند ہے طوبی حسن نے مزید کہا کہ میری ہمیشہ عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔