ایشیاء کپ کا حتمی شیڈول تیار کر لیا، اے سی سی 

ایشیاء کپ کا حتمی شیڈول تیار کر لیا، اے سی سی 

  

        ممبئی(آن لائن)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ایشیاکپ کے میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کا حتمی فیصلہ کب کیا جائے گا۔ بھارتی خبر رساں ا دارے  پریس ٹرسٹ  آف انڈیا کے مطابق جے شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کرنے والے ملک یا ممالک اور شیڈول سے متعلق حتمی فیصلہ آئی پی ایل کے فائنل کے موقع پر کیا جائے گا جس میں ایشین کرکٹ کونسل کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے  لیکن اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اے سی سی کے عہدیدران سے اس حوالے سے بات چیت مکمل ہوگئی ہے۔