جونیئر ایشیاء ہاکی کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا

جونیئر ایشیاء ہاکی کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا

  

 لاہور(سپورٹس ڈیسک) جونیئر ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے نو بجے شروع ہوگا اس سے قبل پاکستان کی ہاکی ٹیم نے ایونٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت رکھے ہیں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ بھارت سے بھی میچ جیتنے کے لئے پرعزم ہیں جس کے لئے بھرپور تیاری کررہے ہیں میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔