سہ روزہ جشن جون ایلیا ء کا انعقاد آج سے الحمراء میں ہوگا

 سہ روزہ جشن جون ایلیا ء کا انعقاد آج سے الحمراء میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (فلم رپورٹر)معروف ادبی تنظیم عشق آباد اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام سہ روزہ جشن جون ایلیا ء کا انعقاد آج سہ پہر 3بجے الحمراء ہال نمبر ایک میں ہوگا۔جشن جون ایلیاء میں 60سے زائد سیشن میں ملکی و غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔جشن جون ایلیا ء کے افتتاحی سیشن کی مجلس صدارت میں افتخار عارف، عطاء الحق قاسمی، ڈاکٹر پیرزادہ قاس،منور سعید اور اصغر ندیم سید شامل ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عامر میر اور سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک خصوصی شرکت کریں گے۔نامور شاعر عباس تابش اور حماد غزنوی اظہار خیال کریں گے جبکہ شکیل جاذب نشست کو ماڈریٹ کریں گے۔ادب و صحافت پر سیشن کو اجمل جامی ماڈریٹ کریں گے جبکہ پینلسٹ میں سہیل وڑائچ، وجاہت مسعود،حماد غزنوی اور یاسر پیرزادہ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔سہ روزہ جشن جون ایلیا ء کی پہلے روز مختلف نشستوں جون ایلیا ایک رجحان ساز شاعر، جون ایلیا کا امروہہ،مقامی آدمی کا المیہ،خلیل الرحمن قمر اور اتباف ابرک کے ساتھ، کشور ناہید کے ساتھ ایک نشست، جون ایلیا کے خطوط عالم بالا سے، محمد اظہار الحق کے ساتھ،عطا ء الحق قاسمی کے ساتھ،محمد سلیم الرحمن ایک مطالعہ،چٹھیاں،خالد احمد کی یاد میں،استاد دامن دی شاعری،انتظار حسین کی دیو مالا میں شامل ہیں۔جشن جون ایلیا کے دوسرے روز کتاب شناسی،تاریخ نگاری کی تاریخ،اصغر ندیم سید کے ساتھ مکالمہ،صحافتی تاریخ کا روشن باب،امجد اسلام امجد کی یاد میں، جون ایلیا کے واقعات،معاصر اردو غزل، جیتی رہو کہانیو،جون ایلیا اور مشاعرہ، معاصر اردو افسانہ،سلطان محمود آشفتہ کی پنجابی شاعری،کچھ نہ کچھ ہونے کو ہے،ہمارے جون صاحب، بیادِرفتگاں 1،عفر ا بخاری کی یاد میں  ہو گا۔

مزید :

کلچر -