زرعی بہتری کیلئے ٹاسک فورس کا قیام

زرعی بہتری کیلئے ٹاسک فورس کا قیام

  

پنجاب میں زرعی ویلیو چین میں بہتری لانے کے لیے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے 13 ارکان ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب اِس کے سربراہ ہوں گے  جبکہ صوبائی وزیر زراعت و انڈسٹریز سمیت چیف سیکرٹری چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری آبپاشی، ڈائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ کے علاوہ اپٹما و دیگر تنظیموں کے نمائندگان بھی اس میں شامل ہیں۔یہ ٹاسک فورس زرعی شعبے کو درپیش چیلنجوں سے نبٹنے  کے ساتھ ساتھ بہترین کاروباری ماڈل کی تخلیق کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرے گی۔ حکومت پنجاب کو شعبہ زراعت کو در پیش مسائل کا ادراک ہوتا نظر آ رہا ہے، اِس کی طرف سے یہ مناسب قدم اٹھایا گیا تاہم ضروری ہے کہ ٹاسک فورس میں کاشتکاروں کے نمائندوں کو بھی شامل کر کے اْن کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔ پاکستان کا انحصار زراعت پر ہے اور یہ وہ شعبہ ہے جو نہ صرف ملکی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اِس میں ویلیو ایڈیشن اور ویلیو چین کی بہتری کے ذریعے کثیر زر مبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔

مزید :

رائے -اداریہ -