اقبال حمید الرحمن کو وفاقی شرعی عدالت  کا چیف جسٹس مقرر کرنیکی منظوری 

   اقبال حمید الرحمن کو وفاقی شرعی عدالت  کا چیف جسٹس مقرر کرنیکی منظوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے جسٹس ریٹائرڈ اقبال حمید الرحمان کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔جمعرات کے روز پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی تقرری بارے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا،پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس ریٹائرڈ اقبال حمید الرحمان کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنیکی منظوری دیدی،پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات صدر مملکت کو بھجوادی گئیں،صدر مملکت چند دنوں میں جسٹس ریٹائرڈ اقبال حمید الرحمان کی تقرری کی باضابطہ منظوری دینگے،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارتِ قانون باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ 
 اقبال حمید الرحمن