ڈاکٹر عمران احمد قائم مقام  رجسٹرار جامعہ کراچی مقرر

  ڈاکٹر عمران احمد قائم مقام  رجسٹرار جامعہ کراچی مقرر

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر عبدالوحید بلوچ کی بیروبن ملک رخصت کی وجہ سے شعبہ طبعیات کے پروفیسرڈاکٹر عمران احمد کو قائم مقام رجسٹرار مقرر کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالوحید جمعہ کو جاپان کیلئے روانہ ہونگے۔ جامعہ کراچی گزشتہ 20 برس سے مستقل رجسٹرار سے محروم ہے آخری مستقل رجسٹرار پروفیسر رئیس علوی تھے جن کی تقرری سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے پہلے دور میں ہوء تھی تاہم ان کے بعد تاحال کسی وائس چانسلر نے مستق رجسٹرار نہیں رکھا۔