گورنرسندھ سے امجد عزیز ملک کی قیادت میں وفد کی ملاقات

گورنرسندھ سے امجد عزیز ملک کی قیادت میں وفد کی ملاقات

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایشین اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری امجد عزیز ملک نے گورنرہاس میں ملاقات کی۔واضح رہے کہ امجد عزیز ملک پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر بھی ہیں۔ ملاقات میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری اصغر عظیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں ملک میں مختلف کھیلوں کے فروغ، اسپورٹس جرنلٹس کی تربیت اس ضمن میں ایشئین اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں اسپورٹس جرنلٹس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کے باعث شائقین کو اپنے پسندیدہ کھلیوں کی سرگرمیوں سے آگاہی ملتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ایک عرصہ بعد کراچی گیمز منعقد کئے گئے،کراچی گیمز کے تحت 42کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ امجد عزیز ملک نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ میں گورنرسندھ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنرہاس کے دروازے واقعی آج عملی طور پر کھل چکے ہیں۔ انہوں نے گورنرسندھ کو بتایا کہ نومبر میں ینگ اسپورٹس رپورٹرز ٹریننگ پروگرام منعقد کررہے ہیں۔ امجد عزیز ملک نے مزید بتا یا کہ اب تک کھیلوں پر 17کتابیں تحریر کر چکے ہیں۔ بعد ازاں امجد عزیز ملک نے اپنی حالیہ تحریر کردہ کتاب بھی گورنرسندھ کو پیش کی۔