سکھر:سب انجینئر کے دفترکے سپروائزر پرملازمین کا حملہ، دفتر

  سکھر:سب انجینئر کے دفترکے سپروائزر پرملازمین کا حملہ، دفتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ  رپورٹر)سکھر سائٹ میں سب انجینئر کے دفترکے سپروائزر پرملازمین کا حملہ، دفتر میں توڑ، پولیس کو اطلاع دینے پر حملہ آوار ملازم فرار، مقدمہ درج، واقعہ کے خلاف متاثرہ سپروائزر اور ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ، نعرییبازی،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سکھر سائیٹ میں سب انجنئیرورکس سپروائزر محمد نواز شیخ سب انجینئر کے دفتر میں کام کر رہے تھے کے اچانک بنام ملازمین غلام مصطفی جمالی، غلام سرور جمالی اور دیگر نے ان پر حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کے بعد ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے حملہ آوار ملازمین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث ملزمان کے خلاف محکمہ جاتی قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا