سنی تنظیمات کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی 

سنی تنظیمات کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی 

  

سکھر(ڈسٹرکٹ  رپورٹر)سنی تنظیمات کے زیر اہتمام یوم تکریم (شہداء پاکستان) کے موقع پر مرکز اہلسنت جامعہ غوثیہ رضویہ باغ حیات علی شاہ سے گھنٹہ گھر چوک تک ایک عظیم الشان پاکستان زندہ باد (پاک فوج پائیندہ باد) ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت جانشین مفتی اعظم قائدسندھ قبلہ مفتی محمدابراہیم القادری مدظلہ،مجاہد اہلسنت مشرف محمود قادری،حافظ محبوب علی سہتو،صاحبزادہ حامدمحمودشاہ فیضی، مولانا شہزاد قادری،مفتی محمدنعمان حنفی،الحاج عدنان رضا قادری،مولانا نعمان خان، ،ڈاکٹر سعید اعوان، مولانا عبدالرؤف اجمیری،مولانا ساجد الرحمن،مولانامقصودطاہری مفتی جمیل چنہ مولاناعدنان مکاتی مولانا محمد افضل الحسینی دیگر علماء کرام و رہنماؤں نے کی شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پلے کارڈ،بینرز و جھنڈے اٹھا رکھے جبکہ شرکاء کی جانب سے فلک شگاف نعریبازی بھی کی گئی شرکاء ریلی سے خطاب کے دوران مذکورہ علماء کرام کا کہنا تھا کہ ملکی املاک کو نقصان پہنچانا ملک دشمنی ہے. پاک فوج ہمارا فخر اور غرور ہے ہم پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.