شہزادی رائے نے کے ایم سی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

    شہزادی رائے نے کے ایم سی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)سماجی کارکن اور خواجہ سرا ایکٹیوسٹ شہزادی رائے نے کراچی میونسپل کارپوریشن کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کو یہ اطلاع دینے والی شہزادی رائے نے لکھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکرگزار ہوں جس نے ایوان میں جانے کا موقع دیا، یہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہے۔شہزادی رائے نے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔سماجی کارکن نے کہا کہ ایوان میں جاکرسب سے پہلے شہر کی سڑکوں کے ساتھ ناکارہ سیورج سسٹم کی نشاندہی کروں گی۔