جونیئر ہاکی ایشیاء کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا وقت تبدیل

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جونیئر ہاکی ایشیا ءکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی"سماء نیوز "کے مطابق پاکستان اور بھارت جونیئر ہاکی ٹیموں کا میچ 1 گھنٹہ آگے ری شیڈول کیا گیا جس کے بعد یہ میچ کل رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے پہلے 2 میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گرین شرٹس نے تائی پے اور تھائی لینڈ کو شکست دی ہے۔