کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کیس؛ ملازم عمران خان کی ضمانتی ذمہ داری لینے سے گریزاں، عدالت نے ضمانتی مچلکے مسترد کرد یئے

کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کیس؛ ملازم عمران خان کی ضمانتی ذمہ داری لینے سے گریزاں، ...
کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کیس؛ ملازم عمران خان کی ضمانتی ذمہ داری لینے سے گریزاں، عدالت نے ضمانتی مچلکے مسترد کرد یئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے کور کمانڈر ہاﺅس حملہ میں ملازم کی ضمانتی ذمہ داری نہ لینے پر عمران خان کے ضمانتی مچلکے مسترد کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں عمران خان کیخلاف کور کمانڈر ہاﺅس حملہ کیس کی سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد نے درخواست پر سماعت کی ،عمران خان کے ملازم نے 3 لاکھ روپے جمع کرانے کی درخواست کی ، عدالت نے استفسار کیامیں کیسے یہ مچلکے منظور کر لوں؟کل کوعمران خان نہ آیا تو تم ذمہ دار ہوں گے؟

ملازم عمران خان کی ذمہ داری لینے کے سوال پر خاموش ہو گیا،عدالت نے ضمانتی کی ذمہ داری نہ لینے پر عمران خان کے مچلکے مسترد کر دیئے ۔