فیروز خان سے طلاق کے بعد سیدہ علیزے کی پہلی ماڈلنگ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فیروز خان سے طلاق کے بعد سیدہ علیزے کی پہلی ماڈلنگ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
فیروز خان سے طلاق کے بعد سیدہ علیزے کی پہلی ماڈلنگ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لالی ووڈ  کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ ​​اہلیہ سیدہ علیزے نے طلاق کے بعد پہلی ماڈلنگ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیدہ  علیزے کی سوشل میڈیا پر موجودگی مسلسل بڑھ رہی ہے، اداکارہ نے حال ہی میں مختلف برانڈز کے لیے ماڈلنگ شروع کی۔ اداکارہ  کا پہلا بڑا ماڈلنگ وینچر ساحل سمندر پر فلمایا گیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علیزے نے اپنی پہلی ماڈلنگ ویڈیو شیئر کی  جس میں انہوں نے" سوئیزر"  برانڈ کے خوبصورت لمبے گاؤنز  پہنے ہوئے جس میں وہ نہایت خوبصورت اور دلکش نظر آرہی ہیں۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے  لکھا کہ "آپ جو ارد گرد دیکھتے ہیں وہ آپ کا عکس ہے۔" 

ویڈیو میں انہیں بالکنی میں  کھڑے بڑے خوبصورت انداز میں پیچھے مڑتے اور چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد انہیں ریت اور سمندر ساحل پر بھی اپنی ہی ایک دھن  میں چلتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ لالی ووڈ سٹار فیروز خان اور علیزے نے ستمبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے 2بچے بھی ہیں۔دونوں کی طلاق کے بعد یہ علیزے  کی پہلی ماڈلنگ ویڈیو ہے۔

مزید :

تفریح -