زوال کی رفتار ہر چیز نگل جاتی ہے۔۔۔

زوال کی رفتار ہر چیز نگل جاتی ہے۔۔۔
 زوال کی رفتار ہر چیز نگل جاتی ہے۔۔۔

  

تحریر : آفتاب شاہ

کسی قوم کی ترقی اور زوال کبھی بھی دو چار دنوں سے وابستہ نہیں ہوتے۔

صدیوں کے عمل سے کسی قوم کے اچھے یا برے پیمانے بھرے جاتے ہیں تب کہیں جاکر  یا تو وہ منزل کھوٹی کرتی ہے یا پھر وہ ترقی کے اصولوں کو سمجھ کر کامیاب ہوجاتی ہے۔

اس دوران کبھی تو سیاست پرتشدد ہو جاتی ہے اور کبھی معاشرے کے ستون جھکتے جھکتے زمین سے آ لگتے ہیں۔

اسی دوران معیشت بھی الوداع کہنے کی تیاری پکڑ لیتی ہے لیکن ہر زوال پذیر قوم نے تب ہی پلٹا کھایا جب کسی نڈر لیڈر نے قربانی دی۔

اور دنیا کی تمام ترقی یافتہ اقوام کے پاس یہی وہ نسخہ تھا جس نے زوال کو امید میں ڈھال کر ترقی کی راہوں پر چلنا سکھایا ۔

حقیقت میں کسی بھی قوم کی یہ خوش قسمتی ہوتی ہے کہ اسے قربانی کا فلسفہ اس کے قائد کے عمل سے سمجھ آئے ورنہ زوال کی رفتار ہر چیز نگل جاتی ہے۔

 کتاب" آفتابیات" سے اقتباس

مزید :

ادب وثقافت -