دوست... جنت میں ساتھ نہیں جانا کیا؟

تحریر : نافع سلطان
مجھے لگتا ہے....
انسان کو اپنی بھاگتی دوڑتی زندگی میں ایک دو ایسے لوگوں کا ساتھ ضرور رکھنا چاہیے...
جو اچانک اسے سرسری سا ہلا کر پوچھ سکیں...
دوست...
ایمان کے کیا حالات ہیں؟
نمازوں میں کوتاہی تو نہیں ہو رہی؟
اور انسان انہیں کھل کر بتا سکے.
ہاں... ہورہی ہے.
اور وہ
جواباً تھوڑی سی موٹیویشن دے دیں.
ہمت کر.... جنت میں ساتھ نہیں جانا کیا.
اللہ تعالیٰ آپ کو اور مجھے ایسے نیک لوگوں کا ساتھ دے. آمین